فائبر لیزر کٹنگ مشین ایک بڑی سرمایہ کاری ہے۔ صحیح مشین آپ کا کام کئی گنا تیز کر دیتی ہے، جبکہ غلط انتخاب سے پیسہ بھی ضائع ہوتا ہے اور وقت بھی۔ خریدنے سے پہلے یہ سات باتیں ضرور دیکھیں۔
یہ سب سے اہم فیصلہ ہے۔ پتلی شیٹ (جالی، سائن بورڈ، فرنیچر) کے لیے ۱۵۰۰ سے ۳۰۰۰ واٹ کافی ہے۔ روزانہ ۱۲ سے ۲۲ ملی میٹر موٹی شیٹ کاٹنی ہو تو ۶۰۰۰ واٹ لیں۔ ۳۰ ملی میٹر سے زیادہ موٹی پلیٹ کے لیے ۱۲۰۰۰ یا ۲۰۰۰۰ واٹ۔ مشین اپنے روزانہ کے کام کے مطابق لیں، کبھی کبھار آنے والے موٹے کام کے مطابق نہیں۔
عام طور پر ۳۰۰۰ × ۱۵۰۰ ملی میٹر بیڈ لیا جاتا ہے جس پر ۱۰ × ۵ فٹ کی پوری شیٹ آ جاتی ہے۔ بڑی شیٹ روزانہ کاٹنی ہو تو بڑا بیڈ لیں۔
لیزر سورس مشین کا دل ہے۔ کوٹیشن میں ضرور پوچھیں کہ سورس، کٹنگ ہیڈ، کنٹرولر، سروو موٹر اور ریلز کس کمپنی کے ہیں۔ اچھی کوٹیشن میں ہر پارٹ کا نام لکھا ہوتا ہے۔
فائبر لیزر مشین تھری فیز بجلی پر چلتی ہے۔ پاکستان میں وولٹیج اوپر نیچے ہوتا ہے، اس لیے اسٹیبلائزر ضرور لگوائیں۔ پانی کا چلر بھی مشین کی طاقت کے مطابق ہونا چاہیے۔
ایم ایس موٹی شیٹ آکسیجن سے اور اسٹین لیس اسٹیل نائٹروجن سے کاٹا جاتا ہے۔ پتلی شیٹ ایئر کمپریسر کی ہوا سے بھی کٹ جاتی ہے جس سے گیس کا خرچ کم ہوتا ہے۔
سستی مشین کا کوئی فائدہ نہیں اگر خراب ہونے پر کوئی ٹھیک کرنے والا نہ ہو۔ پوچھیں کہ وارنٹی کتنی ہے، انسٹالیشن اور ٹریننگ کون کرے گا، اور خرابی کی صورت میں ٹیکنیشن کتنی جلدی پہنچے گا۔ ڈیٹا سی این سی ۲ سال وارنٹی، ۲۴ گھنٹے واٹس ایپ سپورٹ اور ضرورت پر ٹیکنیشن کا وزٹ دیتا ہے۔
اپنی شیٹ لے جا کر ٹیسٹ کٹنگ کروائیں اور کٹ کی صفائی خود دیکھیں۔ ہماری راولپنڈی ورکشاپ میں آپ مشین کو کام کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
مشورہ اور قیمت کے لیے: اپنا مٹیریل، موٹائی اور روزانہ کا کام واٹس ایپ کریں: 0339-9123786
Tell us your material, thickness and daily workload on WhatsApp. We reply quickly with the right model and a detailed quotation.